پاکستان
این اے 23 لانڈھی نمبر 6میں مسلح افراد کا پولنگ سٹیشن پر دھاوا
این اے 233 لانڈھی نمبر 6 کے پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بولا' مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیے
کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر گھس کر پڑے بیلٹ باکس توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 233 لانڈھی نمبر 6 کے پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بولا۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیے۔ دوسری جانب ملک میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔