پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس، عدالتی فیصلہ آنے کے نواز شریف سمیت تمام ن لیگی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد (کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی، عدالت کی جانب سے نیب اپیل واپس لئے جانے پر خارج کر دی گئی ۔ یاد رہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید کا حکم سنایا تھا۔

نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ سننے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گلے ملے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس روانہ ہو گئے،روانگی سے قبل ان کا کہنا تھاکہ معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اس نے سرخرو کیا۔سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، العزیزیہ میں بھی معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button