پاکستان

ایکسائز حکام پنجاب نے افسران و ملازمین کو حیران کن سرپرائز دیدیا

افسران و ملازمین کی حاضری، حالت زار، ریکارڈ کو چیک کرنے، ٹیکس ریکوری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سرپرائز دورے کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

لاہور(فیض احمد) محکمہ ایکسائز حکام پنجاب نے ایکسائز دفاتر میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کو حیران کن سرپرائز دے دیا، جس کے بعد پنجاب بھر کے دفاتروں میں ہلچل مچ گئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز حکام پنجاب نے ایکسائز دفاتروں میں افسروں اور ملازمین کی حاضری ،حالت زار،ریکارڈ کوچیک کرنے ،ٹیکس ریکوری ہدف اور شہریوں کو ایکسائز آفس میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سرپرائز دورے کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جس پر مذکورہ ایکسائز ٹیموں نے ایکسائز دفاتروں کے سرپرائز دورے شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے پنجاب کے ایکسائز دفاتروں کی حالت زار سمیت ٹیکس گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹیکس ریکوری ہدف کوچیک کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عدیل امجد نے گزشتہ روز ایکسائز آفس خوشاب اور بھکر کا دورہ کیا وہ کسی کو بتائے بغیر ایکسائز آفس پہنچ گئے جس پر سب سے پہلے انہوں نے ایکسائز ملازمین کی حاضری چیک کی جس کے بعد تمام ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ای ٹی او ایکسائز سمیت ایکسائز انسپکٹروں سے ٹیکس ریکوری ہدف کے متعلق رپورٹ حاصل کی علاوہ ازیں ایکسائز آفس میں صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ آفس میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور بھکر میں نئی بنائی جانے والی ایکسائز چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز حافظ ضیا مصطفی نے ایکسائز آفس گوجرانوالہ اور فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے بھی ایکسائز عملے سے ٹیکس ریکوری کے حوالے سے رپورٹ حاصل کی جبکہ دفتر کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس گوجرانوالہ میں بعض ملازمین اپنی سیٹوں سے غائب تھے اور مذکورہ افسر بھی ان کے متعلق لاعلم تھے کہ وہ کہاں گئے ہیں جس پر ای ٹی او ایکسائز کو ہدایت کی گئی کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ ایکشن لیا جائے اور انہیں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔اسی طرح ایکسائز ٹیمیں مرحلہ وار دیگر ایکسائز دفاتروں کا سرپرائز دورہ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button