اسلام آباد (کھوج نیوز) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا۔
پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔