پاکستان

بارشیں ہی بارشیں’ محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو ہائی الرٹ کر دیا

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ 'شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 50 ریکارڈ ہونے سے فضائی آلودگی میں کمی

لاہور (سپیشل رپورٹر، آن لائن) محکمہ موسمیات نے مون سون کا حالیہ جاری تیسرے سپیشل کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے لاہوریوں کوہائی الرٹ کر دیا ہے کیونکہ بارشیں کافی دنوں تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کا حالیہ جاری تیسرا سپیل شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں دیر تک قائم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے نتیجہ میں شہر میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہو گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گرید اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔ اس طرح شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 50 ریکارڈ ہونے سے فضائی آلودگی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button