پاکستان

بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کےلئےکسی بھی ڈیل نہیں کریں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد کی کھوج سےخصوصی گفتگو

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کے لئے کسی بھی ڈیل نہیں کریں گے وہ ایک مضبوط کردار اور اعصاب کے مالک شخصیت ہیں

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہےکہ یاسمین راشد 5روزسروسزہسپتال میں زیرعلاج رہیں، ڈاکٹریاسمین راشد کی طبیعت اب مکمل ٹھیک ہے،اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا۔ انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی،یاسمین راشد پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز ہسپتال لائی گئی تھیں۔اس موقع پر کھوج سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کے لئے کسی بھی ڈیل نہیں کریں گے وہ ایک مضبوط کردار اور اعصاب کے مالک شخصیت ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور پارٹی سے میری وابستگی کبھی بھی کٹم نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button