بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے واجبات ادا کر دیئے
ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ' عمران خان نے بھی 2لاکھ روپے بقایا جرمانہ ادا کر دیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے کونسے واجبات ادا کیے ہیںاور یہ کتنے تھے؟ تمام تر تفصیلات اور اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ روز ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن 37 امیدواروں نے جمع نہیں کیا جس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا نام بھی شامل تھا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ذمے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بقایا تھا۔ انصاف لائرز فورم نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جرمانہ ادا کرکے چالان صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کردیا۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر اوز)کو امیدواروں سے جرمانے وصولی کی ہدایات کی تھی جبکہ عدم ادائیگی پر کاغذات مسترد کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔