بانی پی ٹی آئی کوملک کی کون سی جیل میں منتقل کیا جائےگا؟فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی کریں گے
وزیرداخلہ محسن نقوی اگلے چند روز میں عمران خان کی جان کو لا حق خطرات کے پیش نظر انھیں بلوچستان کی مچھ جیل میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں
راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کوملک کی کون سی جیل میں منتقل کیا جائےگا؟فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے مچھ جیل یا سکھر جیل میں منتقل کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سرکردہ رنماؤں کی جانب سے اس خدشے کا بارہا اظہارکیا جا چکا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ لا حق ہے،اس لئے مقتدر حلقوں نے سنجیدگی کے ساتھ اس معامے پر غور شروع کردیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دور دراز جیل میں شفٹ کردیا جائے۔اس سلسلے میں حال ہی میں وفاقی وزیرداخلہ کا حلف اُٹھانے والےمحسن نقوی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اگلے چند روز میں عمران خان کی جان کو لا حق خطرات کے پیش نظر انھیں بلوچستان کی مچھ جیل میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔