پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی ے غیرملکی سفیروں سےرابطےشروع کردئیے

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے حمایت حاصل کرنے کیلئے برطانوی لیبر رہنما جیریمی کوربن کے پاس پہنچ گئیں

اسلام آباد (کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی ے غیرملکی سفیروں سےرابطےشروع کردئیے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی ملک میں اپنے خلاف چلنے والے کیسز سے جان چھڑانے کے لئے غیرملکی سفیروں سے رابطے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے حمایت حاصل کرنے کیلئے برطانوی لیبر رہنما جیریمی کوربن کے پاس پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق   مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ جیریمی کوربن نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اراکین پارلیمنٹ کا وفد لے جانے کی تجویز بھی دی ہے۔ مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد برطانوی حکومت اور اپنی کمیونٹی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو درپیش حالات سے آگاہ کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button