پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے سیل کی جاری کردہ تصاویر پر عمر ایوب بھڑک اٹھے

عمر ایوب نے حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی جاری کردہ تصاویر اور سہولیات کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی کے سیل کی جاری کردہ تصاویر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان بھڑک اٹھے اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل پرشیئر ویڈیو سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے میں طلب کیے جانے پر سیخ پا ہو گئے۔ عمر ایوب نے ڈی جی ایف آئی اے کی ایوان میں طلبی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کی طلب کرنے کی جرات کیسے ہوئی، بطور رکن پارلیمنٹ وہ اسٹیٹ اور ڈی جی ایف آئی اے اسٹیٹ کا ملازم ہے، ایف آئی اے کا ایک سب انسپکٹر کیسے نوٹس جاری کر سکتا ہے، کیا یہ بنانا ری پبلک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں سیل کی تصاویر اور حکومتی دعوں کی تردید کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے، بشری بی بی کے پاس بھی سہولیات نہیں ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button