پاکستان

بجلی صارفین پر 310 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاریاں

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔ سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ  58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button