بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کےبل ادا کرنا ہونگے،حکومت فی یونٹ کتنےروپےکا اضافہ کیا؟خبر آگئی
بجلی ایک ماہ کےلیےفی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونےکا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کےبل ادا کرنا ہونگے،حکومت فی یونٹ کتنےروپےکا اضافہ کیا؟خبر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق بجلی ایک ماہ کےلیےفی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونےکا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔