پاکستان

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون، کروڑوں میں جرمانے ، آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) گیس چوروں کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ، کروڑوں روپے جرمانے کرنے کے بعد حکومت نے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدای دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button