پاکستان

بجلی کیسے چوری کرنی ہے ؟وزیرتوانائی نے کمپنیوں کا کچھا چٹھا کھول دیا

وزیرتوانائی اویس لغاری  نےانکشاف کیا ہےکہ لائن مین سے اعلیٰ افسران تک سب ملے ہوئے ہیں۔ بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں بجلی کیسے چوری کرنی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی کیسے چوری کرنی ہے ؟وزیرتوانائی نے کمپنیوں کا کچھا چٹھا کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرتوانائی اویس لغاری  نےانکشاف کیا ہےکہ لائن مین سے اعلیٰ افسران تک سب ملے ہوئے ہیں۔ بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں بجلی کیسے چوری کرنی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری چاروں صوبوں میں ہوتی ہے، بعض علاقوں میں تو بجلی کے بل دیے ہی نہیں جاتے۔ لوگ دھکمیاں دیتے ہیں کہ کوئی انہیں بجلی کا بل دے کر تو دکھائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک ہو جائیں تو لائن لاسزختم کروائے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button