پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پر 34 ارب روپےکا اضافی بوجھ،نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسےفی یونٹ اضافہ کیا گیاہے

 اسلام آباد(کھوج نیوز)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کےنتیجےپر 34 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسےفی یونٹ اضافہ کیا گیاہے۔

یہ اضافہ سہہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہوگا۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button