پاکستان

بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں 9 ماہ کے دوران 68فیصد کمی

گزشتہ سال مارچ میں 60 ملین ڈالر تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اسلام آباد (آن لائن)بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 399 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ صرف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر399ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کا حجم 1.236ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر23ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال مارچ میں 60 ملین ڈالر تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر23 ملین ڈالر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button