بحریہ ٹائون کے وکیل سلمان بٹ نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو کھری کھری سنا دیں
ججوں اور وکلا کے درمیان کسی معاملے پر دلائل کا تبادلہ نہیں ہونا چاہیے، جج کو وکیل سے ایک ہی بار سوال کر کے دوہرانا نہیں چاہیے
اسلام آباد(کھوج نیوز) بحریہ ٹائون کے وکیل و سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے کمرہ عدالت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور بحریہ ٹاؤن کے وکیل وسابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ کے درمیان کمرہ عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، چیف جسٹس سارے دن کی مغز ماری کے بعد بغیر مناسب آرام کے اپنی دو ساتھی ججوں کے ہمراہ غیر ضروری طور پر سماعت کو چلاتے رہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو اپنے اوقات کار پر سختی سے کاربند رہنا چاہیے کیونکہ اس عمر میں ججوں پر کام کا بوجھ اور انکی ہیجانی کیفیت سائلین کو بھی شدید متاثر کرتی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ بحریہ ٹاؤن کے وکیل کے پاس بہت سے سوالات کا جواب نہیں تھا مگر انکی کامیابی یہ ہوئی کہ بنچ کو جذباتی کر دیا۔ ایسے حالات اور ماحول میں معزز ججوں کی صحت کے حوالے سے خدشات بلاجواز نہیں۔ ججوں اور وکلا کے درمیان کسی معاملے پر دلائل کا تبادلہ نہیں ہونا چاہیے، جج کو وکیل سے ایک ہی بار سوال کر کے دوہرانا نہیں چاہیے، وکیل کو ریمارکس کے ذریعے غلط ثابت کرنے کی بجائے عدالتی فیصلوں میں غلط ثابت کیا جائے تو ماحول بھی بہتر رہے گا اور وکیل یا جج میں سے کوئی بیمار بھی نہیں پڑے گا۔