پاکستان

بشام خود کش حملے کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی تاہم حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا ہے: بشام حملے کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز ) بشام میں ہونے والے خود کش حملے کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اس حوالے سے بشام حملے رپورٹ میں چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اورسی ٹی ڈی نے بشام خود کش حملے کی رپورٹ وفاق کو پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے اور شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے چار سہولت کاروں کوگرفتارکرلیا ہے، خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی اور چینی قافلے کے وقت جیمرزفعال تھے یا نہیں تفتیش شروع کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیرملکیوں پر حملے سے متعلق تھریٹس کی موجود گیپر بھی تفصیلات لے رہے ہیں ، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ اگلی پیشی پر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button