پاکستان

بشریٰ بی بی حاضر ہوووووووو…؟ نیب نے کا آخری آواز لگا دی

نوٹس میں بشری بی بی کو کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب)نے توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر تحقیقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو پیشی کے لیے آخری موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو (نیب ) کی تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔ نیب نے نوٹس میں بشری بی بی کو 11دسمبر صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں بشری بی بی کو کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق بشری بی بی نے 2019ء کو ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیں جبکہ 2020ء میں ان کو نیکلیس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں تحفے میں ملیں۔ اس کے علاوہ 2021ء میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button