پاکستان

بشریٰ بی بی کی سہولت کاری،مسلم لیگ نون نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کیلئے سہولت کاری میسر ہے، قوم پر ریاستی جبر ہوگا تو قوم کا ریاست سے رشتہ کمزور ہوگا

اسلام آباد (کھوج ویب ڈیسک)بشریٰ بی بی کی سہولت کاری،مسلم لیگ نون نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کیلئے سہولت کاری میسر ہے، قوم پر ریاستی جبر ہوگا تو قوم کا ریاست سے رشتہ کمزور ہوگا، میں نے قانون کی بالادستی کی بات کی تھی مجھ پر غداری کا مقدمہ کیا گیا، گرفتاری اور تشدد کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ میں سمجھا کہ تشدد کے نشانات دیکھ کر وہ میڈیکل رپورٹ کا کہیں گے۔انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے طاقتور لوگوں کے سامنے گستاخی کی ہے، تم جیسے لوگوں کو تو سنگسار کردینا چاہیے  ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے بات کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال  اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button