پاکستان
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی امداد ،بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے
اسلام آباد(کھوج نیوز)بشکیک میں پاکستانی طلبا کی امداد ،بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں، پاکستانی سفارتخانہ بھی طلبا سے رابطے یقینی بنائے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ طلبا کے پاکستان میں موجود اہلخانہ تک درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی۔