پاکستان

بغیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالے گاڑیوں کی شامت آگئی، بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ

ایکسائز حکام نے ان رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے آج پہلی بار موٹر وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور( فیض احمد) محکمہ ایکسائز حکام نے ان رجسٹرڈ اور کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹر وے پر بڑا کریک ڈان کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے موٹر برانچ کے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں سمیت درجنوں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔جو موٹر وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سارا دن ڈیوٹی سر انجام دیں گئے۔جبکہ اس کریک ڈان کو ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ محمد آصف خود مانیٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے ان رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے آج پہلی بار موٹر وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کے 5 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور ان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان کے ساتھ موٹر برانچ میں تعینات درجنوں ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ جو موٹر وے ایم ٹو کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کریں گے۔واضع رہے ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے ساتھ ساتھ ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کومذید بڑھا دیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کی مختلف شراہوں کی بجائے موٹر وے پر ہولڈ اپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لاہور کی موٹر برانچوں میں تعینات تمام ای ٹی او ایکسائز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ان کے ساتھ موٹر برانچ کے دیگر عملے کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں لاہور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی گاڑیوں کی دستاویزات کو چیک کیا جائے گا اسی طرح اسلام آباد اور دوسرے شہروں سے لاہور میں داخل ہونے والی ان رجسٹرڈ گاڑیوں سمیت ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کو چیک کیا جائیگا اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے کی صورت میں موقع پر ٹوکن ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button