پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں لگا دیں

اگر میرے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور چھیڑ چھاڑ ہوئی توپھر ان کا ایسے پیچھا کروں گا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو بھول جائیں گے: بلاول بھٹو

لاڑکانہ(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں لگا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ انتخابی مہم میں پورے ملک کا دورہ کیا، ملک بھرمیں مہم چلانے کے بعد آج اپنے گھرواپس آیا ہوں، جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہیتوپاکستان میں ترقی ہوتی ہے، جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے توپاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کرتا ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں باقی سیاستدانوں کی طرح ذاتی انا کی سیاست نہیں کرتا، محنت کا پھل ملتا ہے، ہر چیز اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، میں کسی بھی جماعت کو چیلنج کرتا ہوں جیسا ہم نے کوئٹہ میں جلسہ کیا ویسا کرکے دکھائیں، زمینی حقائق یہ ہیں کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی آگے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار میاں برادران نے ملتان جیسے شہر میں جلسہ ہی نہیں کیا، اس کا مطلب وسیب ان کے ہاتھ سے گیا، سب کچھ ہونے کے باوجود اتنا ٹف ٹائم مل رہا ہے کہ ان کے پسینے چھوٹ رہے ہیں، یہ چند سیٹیں تو نکال لیں گے لیکن کلین سوئپ کا چانس نہیں، ان کا تختہ لاہور ہل رہا ہے، پورا ٹبر لاہور کی سڑکوں پر پھر رہا ہے، عوام انہیں بھا نہیں دے رہے، عوام تو ان کی شکل تک دیکھنا نہیں چاہ رہے۔

نواز شریف کا نام لیے بغیر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ یہ شخص چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، یہ لوگ پاکستان کے عوام کوبیوقوف بنانا چاہتے ہیں، عوام ان کو اور ان کے طریقہ کارکوپہچانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہادیں ہیں، اگر میرے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا چھیڑ چھاڑ ہوئی توپھر ان کا ایسے پیچھا کروں گا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سلیکٹڈ کہا تھا اور 3 سال سے زیادہ نہیں چل سکے، اگر وہ صاف شفاف الیکشن جیتتے ہیں تو بسم اللہ، ووٹ پر ڈاکا منظور نہیں ہوگا، یہ ثابت کردوں گا کہ لاڑکانہ والے فیصلہ کرجاتے ہیں تو پورے پاکستان کو وہ فیصلہ ماننا پڑتا ہے، آج رات پوری نیند کرلیں، اگلی راتیں نیند کرنے کو نہیں ملے گی، ہم اپنے نتائج کے ساتھ نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ وفاداری نبھانے پرلاڑکانہ کے عوام کا شکرگزارہوں، لاڑکانہ کے عوام نیجس طرح میرے خاندان، پارٹی کاساتھ نبھایا، پوری دنیا میں تاریخ رقم کردی، بڑے عرصے سے ملک نے لاڑکانہ کا وزیراعظم نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھاکہ پرانے سیاستدان آج تک سیاست میں ہیں، پرانے سیاستدان نفرت اورتقسیم کے علاوہ کچھ نہیں دیتے، ان لوگوں نے سیاست کو سیاست نہیں بلکہ گالی بنادیا ہے، پورا ملک مایوس ہے کہ کیا یہ ہماری قسمت میں ہے کہ ان کی شکلیں دیکھنی ہیں، پرانے سیاست دانوں کی ضد اورانا کی وجہ سے معیشت کونقصان ہوا ہے، ان لوگوں نے اپنی ضد کی وجہ سے معیشت، ملک اورجمہوریت کونقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button