پاکستان
بلاول بھٹو سےملاقات،سابق وزیراعلٰی منظور وٹوخاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
منظور وٹو خاندان سمیت ( سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ) پی پی پی میں شامل ہو گئے
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت ( سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ) پی پی پی میں شامل ہو گئے.سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے
، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔