پاکستان

بلاول بھٹو نےمراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کردیا

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے سپیکر سندھ اسمبلی کی ذمہ داریاں اچھی طرح سنبھالیں

 کراچی (کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے سپیکر سندھ اسمبلی کی ذمہ داریاں اچھی طرح سنبھالیں۔ اس مرتبہ اویس شاہ سپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کل ہو گی، ہمیں ماضی سے بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی، کارکردگی میں مقابلہ باقی صوبوں اور وفافقی حکومت سے ہو گا، سندھ کے عوام کی توقعات ہم سے بڑھ گئی ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button