پاکستان

بلاول بھٹو نے الیکشن آتے ہی کراچی والوں کو نیا لالی پاپ دے دیا

نہ صرف بلدیاتی بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، عوام نے موقع دیا تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے: بلاول بھٹو

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن آتے ہی کراچی والوں کو نیا لالی پاپ دے دیا اور بڑے بڑے وعدے بھی کر ڈالے جو پورے کرناناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میرا اپنا شہر ہے اور میں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے اعتماد کا اظہارکیا۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ نہ صرف بلدیاتی بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، عوام نے موقع دیا تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، کراچی کی 20 سیٹیں دلوا دیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اپنے مقصد کیلئے الیکشن لڑرہی ہیں، ہماری وفاقی حکومت ہوگی تو کراچی کے تمام مسئلے بھی حل ہوں گے، دیگر تمام سیاسی جماعتیں نفرت کی سیاست کرتی ہیں، عوام تیر پر مہر لگا کر نفرت کی سیاست کرنے والوں کو جواب دیں، خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مقابلہ دو جماعتوں کے درمیان میں ہے، عوام کو سمجھانا ہے کہ کسی آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نہ کریں، آزاد امیدوار سودا کرکے حکومت میں شامل ہوجاتے ہیں، عوام اس بار مجھے موقع دیں، عوام کو مایوس نہیں کروں گا، میرے امیدوار منتخب ہوں گے تو حلقے کے عوام کے مسائل مجھ تک پہنچائیں گے، مسائل کا حل نکالنا ہے کہ تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، کسی اور کو آپ ووٹ دیں گے تو وہ علاقے کے لیے ٹکے کا کام نہیں کریگا، میرے منتخب امیدوار کو اپنا نہیں عوام کا کام کرنا پڑے گا۔ ریلی کے دوران بلاول بھٹو نے امیدواروں سے حلف لیا اور کہا کہ کچا وعدہ نہیں کرنا بی بی والا وعدہ کرنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button