پاکستان

بلاول بھٹو نے 9 مئی سانحہ کو تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دے دیا

جمہوری احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سب کی ذمہ داری ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہیں: بلاو ل بھٹو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی کے واقعات کو پاکستانی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جمہوری احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سب کی ذمہ داری ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت زیادہ مشکلات دیکھیں لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button