بلاول بھٹو وزیراعظم بنےتو مریم نوازوفاقی کابینہ میں شامل ہوں گی؟
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنے تو مریم نواز وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گی۔
کراچی (کھوج نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنے تو مریم نواز وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو جہانگیر ترین اور علیم خان کو بھی وزارت دیں گے، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سب کو سرپرایئز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں تمام مشکلات کے باوجود سندھ سے نشستیں لیں، 2018 میں جنوبی پنجاب میں ہماری نشستیں چھین لی گئی تھیں، 2018 میں شرجیل میمن جیل میں تھے لیکن پھر بھی الیکشن جیتا، عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے ہمیشہ پہلے سے زیادہ ووٹ دیتے ہیں، سندھ میں پورے ملک سے سب سے اچھا صحت کا نظام ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت میں آئے گا اس کیلیے بہت مشکلات ہوں گی، کوئی بھی اکیلا ملک کو مشکلات سے نہیں نکال سکتا مل کر چلنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان ہے تھرپارکر سے کراچی تک ریلوے لائن قائم کرنی ہے، ریلوے لائن کا فائدہ تھر کے کوئلے کو مارکیٹ تک پہنچانا ہے، آر او پلانٹ صوبے اور وفاق کے اختلاف کی وجہ سے سست روی کا شکار ہوا، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جو مکانات کا منصوبہ شروع ہوا وہ سست روی کا شکار ہوا، وفاقی حکومت سے جھگڑا رہا ہے کہ یہاں کی رائلٹی یہاں کی عوام پر خرچ ہونی چاہیے، رائلٹی کا کام ہماری حکومت ختم ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔