پاکستان

بلوچستان، سبی میں جناح روڈ پر دھماکہ، 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے: سبی پولیس

بلوچستان(کھوج نیوز) بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ سبی دھماکے میں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button