پاکستان

بلوچستان؛دہشت گرد حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

ضلع ژوب کی چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے

بلوچستان(کھوج نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح مسلح دہشت گردوں نے ژوب کی فوجی چھاؤنی میں واقع عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 مسلح دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 دہشت گردوں کی تلاش علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ اس دوران پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں اور علاقے کو عام آمدورفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

شہید زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button