پاکستان

بلوچستان اسمبلی کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کون منتخب ہوا؟ نام سامنے آگئے

ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں

کوئٹہ(کھوج نیوز) بلوچستان اسمبلی کے ہونے والے آج کے اجلاس میں سپیکر اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کون کون منتخب ہوا؟ کامیاب ہونے والے کے نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button