پاکستان

بلوچستان بجٹ ، تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ، سرکاری ملازمین خوشی سے نڈھال

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 750ارب روپے ہے، بلوچستان کو آئند مالی سال میں 701ارب روپے کی آمد ن حاصل ہوگی

بلوچستان(مانیٹرنگ ڈیسک’ نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2023-24ء کیلئے بجٹ پیش کردیاگیا ، تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ کے بعد سرکاری ملازمین خوشی سے نڈھال ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر جان محمد خان جمالی کی زیر صدارت 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے آئندہ مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 750ارب روپے ہے، بلوچستان کو آئند مالی سال میں 701ارب روپے کی آمد ن حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ 49ارب روپے ہوگا، یہ خسارہ رواں مالی سال کے 72ارب روپے کی نسبت 23ارب روپے کم ہے، مالی سال میں صوبے میں جاریہ اخراجات 521 ارب روپے ہونگے جبکہ صوبے کے پی ایس ڈی پی کا حجم 229 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ڈی پی میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی کل تعداد 4721 ہے جن کیلئے 170.724ارب روپے جبکہ نئی ترقیاتی اسکیمات کی تعداد 5068 ہیں جن کیلئے 58.667 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2023-24کے دوران 4389 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہو ں میں گریڈ ایک سے 16 تک 35 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک فیصد اور پنشن میں17.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ مزدورں کی کم سے کم اجرت 32ہزارروپے مقرر کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button