پاکستان

بلوچستان میں دھماکے، چیف الیکشن کمشنر نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے تمام صوبوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے تمام صوبوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات کی کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز،ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button