پاکستان

بلوچستان کے بعد کراچی میں بھی دھماکہ، ایک جاں بحق ،متعدد زخمی

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گرینیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا، اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا' ڈی آئی جی ایسٹ کا دعویٰ

کراچی(کھوج نیوز) بلوچستان کے بعد کراچی میں بھی دھماکہ، ایک جاں بحق ،متعدد زخمی ‘ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گرینیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا، اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والا شخص ہی مبینہ طور پر گرینیڈ لے کر جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button