پاکستان

بلوچ مظاہرین پر تشدد، صحافی محمد حنیف کا انوکھا احتجاج، سب پریشان

بلوچ مظاہرین پر تشدد کیخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے: صحافی محمد حنیف

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف صحافی و ادیب محمد حنیف نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ملنے والے استارہ امتیاز کو واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی و ادیب محمد حنیف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنی ٹوئٹ میں صحافی محمد حنیف نے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کیخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کریک ڈان کیا تھا اور احتجاجی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں نگراں وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد گرفتار ہونے والی احتجاجی خواتین کی فوری رہا کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button