پاکستان

بلے کا نشان کس پارٹی نے مانگ لیا؟ نام سامنے آگیا

ملکی سیاسی جماعت ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا نشان مانگ لیا، اس پارٹی کا پہلے انتخابی نشان تالہ تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد کس پارٹی نے یہ نشان مانگ لیا ؟ نام سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے کہا کہ رات کو جوفیصلہ آیا اس نے ثابت کردیا کہ آئین و قانون ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ احمر زمان کا کہنا تھاکہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کر رکھی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button