بنوں(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میرانشاہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کئے جا رہے ہیں، جبکہ فورسز پر ہونے والا دھماکہ خود کش بتایا جا رہا ہے۔