بھارت کے دنیا بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن، امریکا نے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ، دہشتگردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس سے نمٹنا ضروری ، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بھارت کے دنیا بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن، امریکا نے پاکستان سے ہاتھ ملا لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، دہشت گردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس سے نمٹنا ضروری ہے، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔ واضح ہو کہ بھارتی حکومت کینیڈا اور یو کے سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انڈین نژاد بھارتی علیحدگی پسند تحریکوں کے رہنماؤں کے قتل میں ملوث پائی گئی ہے جس کے شواہد امریکہ اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور امریکہ نے یہ شواہد پاکستانی حکام کے سامنے بھی رکھ دیئے ہیں انہی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، امریکا بھی معاملے کو دیکھ رہا ہے، خدشات سے بھارتی حکومت کو براہ راست آگاہ کرتے رہتے ہیں۔