پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کا چھاپہ، سپریم کورٹ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

پولیس ان کے گھر کیوں گئی تھی؟ آئی جی نے جواب دیا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم وہاں گئے ہیں لیکن جب علم ہوا گھربیرسٹر گوہر کا ہے توپولیس پارٹی واپس چلی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کی انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس اسلام آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آئی جی کو بھیجا تھا۔ وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی اسلام آباد عدالت میں موجود ہیں؟ علی ظفر نے بتایاکہ آئی جی اسلام آباد آئے تھے شاید باہر گئے ہیں آجائیں گے۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ پولیس ان کے گھر کیوں گئی تھی؟ آئی جی نے جواب دیا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم وہاں گئے ہیں لیکن جب علم ہوا گھربیرسٹر گوہر کا ہے توپولیس پارٹی واپس چلی گئی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ تحریری رپورٹ داخل کریں یہ سنجیدہ معاملہ ہے اور آپ بیرسٹر گوہر کے گھر خود جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button