پاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالر پاکستان بھیجے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے3.24 ارب ڈالر وطن بھیجے، مئی 2024 کی ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 43 کروڑ ڈالر زائد ہیں: سٹیٹ بینک

کراچی(کھوج نیوز) بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالر پاکستان بھیجے ہیں ؟ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں اعداد و شمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2024 کی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے3.24 ارب ڈالر وطن بھیجے، مئی 2024 کی ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 43 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وکرز ترسیلات گزشتہ مئی کیمقابلے54 فیصد زائد رہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نیمئی میں81.9 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عرب امارات سیجولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران 4.88 ارب ڈالر بھیجے گئے جبکہ برطانیہ سے4 ارب، امریکا سے 3.2 ارب اور یورپ سے 3.2 ارب ڈالرپاکستان آئے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 2.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں سعودی عرب سے 6.6 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئیں۔رواں مالی سال کے 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27.09 ارب ڈالر رہیں جو کہ مالی سال2023 کے11مہینوں 7.7 فیصد زائد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button