پاکستان

بیرون ممالک پناہ لینے والے پاکستانیوں پر گھر کے دروازے بند

ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) بیرون ممالک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے لئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر گھر کے دروازے بند کر دیئے ہیں جس کے بعد سب پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں بڑا فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے مراسلہ جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button