پاکستان

بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کیلئے الیکشن کمیشن نے کیا پلان بنایا؟

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات 2024ء کے سلسلہ میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کے لئے الیکشن کمیشن نے کیا پلان بنایا ؟ اس حوالے سے تمام تر پلاننگ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ترسیل کے عمل کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے جو اپنی نگرانی اور مقامی پولیس کے اہل کاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بناتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بعض جگہوں پر حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button