بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو کا 35سال بعد لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لاہور کے حلقے این اے 127سے ماضی میں بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی حلقے سے الیکشن جیت چکے ہیں جبکہ بلاول نے بھی اسی حلقے سے کاغذ جمع کروائے ہیں
لاہور( فیض احمد) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے انکے صاحبزادے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 35 سال بعد لاہور (این اے127) سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ماضی میں اس حلقے سے بلاول بھٹو زرداری کے نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی حلقے سے الیکشن جیت چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں اس وقت صوبائی دارالحکومت میں این اے 127 میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھر پور الیکشن مہم جاری ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے چند روز قبل این اے 118 میں ورکروں سے خطاب کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1988 میں لاہور سے الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سے بھٹو خاندان میں سے کسی نے لاہور سے الیکشن نہیں لڑا۔اور 35 سال بعد بھٹو خاندان کی تیسری نسل بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں لاہور کی انتخابی جنگ میں خم ٹھونک کر آ چکی ہے اور وہ بھر پور طریقے سیاپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔اپنے ایک ہفتے کے لگ بھگ دورے میں بلاول بھٹو متعدد ملاقاتوں کے علاہ 9سے زائد انتخابی اجتماعات اور جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں، اس طرح کی انتخابی مہم کسی دوسری سیاسی جماعت ابھی تک شروع نہیں کر سکی ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن کڑنیوالے امیدواروں کی حتمی فہرستیں مرکزی آفس کو بھجوا دی گئی ہیں ۔ لاہور سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ اس لیے بھی کیاگیا ہے تاکہ پنجاب بالخصوص صوبائی دارالحکومت سے جیالیکارکنوں کو متحرک کیا جا سکے اور یہ تاثر بھی ختم کیا جا سکے کہ۔پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی بڑی شخصیت صرف صوبہ سندھ یا جنوبی پنجاب کے علاقوں سے الیکشن میں حصہ لے گئی اور لاہور سے الیکشن میں نہیں لیں گے ایسے تاثر اور چہ مگیوں کو ختم کرنے کے لیے اور صوبائی دارالحکومت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور جماعت کے پرانے رہمناوں کو متحرک کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی کے پرانے کارکن متحرک ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی کارکنوں کے گھروں میں بذات خودجا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 11جنوری کو فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے مقام پر جلسہ۔کرنے بھی آ رھے ہیں جس کی تیاریاں شد و مد سے جاری ہیں۔