پاکستان

بیکری آئٹمزکی قیمتیں کم نا کی گئیں تو 12 بجے کریک ڈاؤن،وزیراعلیٰ مریم نواز نےفیکٹریوں اوربیکری مالکان کو ڈیڈ لائین دے دی

محکمۂ خوراک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیکریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےکہا ہےکہ قیمتیں کم نا کی گئیں تو رات 12 بجے کے بعد کریک ڈاؤں شروع کردیا جائے گا،فیکٹریوں اوربیکری مالکان کوڈیڈ لائین دے دی گئی۔ دوسری جانب محکمۂ خوراک پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے میں آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹا اور فائن میدا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز میں 1 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے بیکری مالکان کو آج کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

محکمۂ خوراک کےذرائع کےمطابق ڈیڈ لائن گزرنے کےبعد بلا امتیازآپریشن ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپےسستی ہونی چاہیے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ کیک رسک،بسکٹ، بن اورکیک کی قیمتیں اب بھی بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ محکمۂ خوراک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیکریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button