پاکستان

تاشقند:انوارالحق کاکڑ کی صدرآذربائیجان سے ملاقات

وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر سےملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

تاشقند(ویب ڈیسک) انوارالحق کاکڑ کی صدر آذربائیجان سے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ،خبرآگئی،رپورٹ کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سےآذربائیجان کےصدر الہام علی یو نےتاشقند میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر سےملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر علی یو کے درمیان اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتِ حال اور غزہ میں انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button