پاکستان

تجزیہ کارکاشف عباسی کی "لمبی چھٹی” کب ختم ہوگی؟”کھوج نیوز” پر واضح کردیا

کاشف عباسی نے اپنے چینل کی انتظامیہ سے رابطہ کررنے کے بعد اس بات ک تصدیق کی ہے کہ انھیں صرف دو ہفتوں کے لئے آف ائیر کیا گیا ہے

کراچی(کھوج نیوز)تجزیہ کارکاشف عباسی کی "لمبی چھٹی” کب ختم ہوگی؟”کھوج نیوز” پر واضح کردیا، مقامی نجی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن اور تجزیہ کار کاشف کو آزادی کا پروانہ مل گیا،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق کاشف عباسی نے اپنے چینل کی انتظامیہ سے رابطہ کررنے کے بعد اس بات ک تصدیق کی ہے کہ انھیں صرف دو ہفتوں کے لئے آف ائیر کیا گیا ہے اور وہ بہت جلد اپنے پروگرام کے ساتھ اپنے ناظرین کے روبرو ہوں گے۔

کاشف عباسی نے "کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں یوکے میں ہوں اور بالکل خیریت سے ہوں انھوں نے کہا جب مجھے آف ائیر کیا گیا تو سمجھا تھا کہ مجھے اب لمبی چھٹی پر بھیجا گیا ہے تاہم ایسا نہیں بلکہ میں صرف دو ہفتے کی چھٹی پر ہوں،انھوں نے مزید کہا کہ میرا اپنے خاندان کے تمام لوگوں سے مسلسل رابطہ ہے اور میں مکمل طور خیریت سے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button