پاکستان

تحریک انصاف کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ سپریم کورٹ میں چلا گیا

تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی سے متعلق درخواست دس جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے'چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل حامد خان سے سوال جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) تحریک انصاف کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ سپریم کورٹ میں چلا گیا’ تحریک انصاف کی بلے کے نشان کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں 10 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی سے متعلق درخواست دس جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل حامد خان سے پوچھا، کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں۔ جس پر وکیل حامد خان نے کہا، ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر گوہر اورحامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے استدعا کی کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری طور پر سماعت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button