پاکستان

تحریک انصاف کی یوٹیوب دکانیں بند، فائر وال نے ہوش ٹھکانے لگا دیئے

فائروال ایک فلٹر جس کے ذریعے کوئی بھی ملک انٹرنیٹ پر ناپسندیدہ مواد کو سوشل میڈیا پر نشر ہونے سے روک سکتا ہے اور اس سے ناپسندیدہ ویب سائٹس کو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) تحریک انصای کی یوٹیوب دکانیں بہت جلد بند ہونے والی ہیں کیونکہ حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ایکس اور یوٹیوب کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیز میں فائروال لگانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائروال کے ذریعے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر روکنے میں مدد ملے گی۔ فائروال ایک طرح کا فلٹر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی ملک انٹرنیٹ پر ناپسندیدہ مواد کو سوشل میڈیا پر نشر ہونے سے روک سکتا ہے اور اس کے ذریعے ناپسندیدہ ویب سائٹس کو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بھی فائروال کوئی نئی چیز نہیں ہے، سرکاری ادارے ویب سائٹس اور سوشل ایپس کو بلاک کرنے کے لیے فائروال کا استعمال کرتے آرہے ہیں، تاہم اب ملک میں فائروال کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔ تازہ ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے جانے والے فائروال کی مدد سے سوشل میڈیا کے مواد کی مانیٹرنگ آسان اور مؤثر ہوجائے گی۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جدید فائروال سے ان مقامات کی نشاندہی کی جا سکے گی جہاں سے پروپیگنڈا مواد شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ان اکانٹس کی بندش یا رسائی کو محدود کی جاسکے گا۔ نئے سیٹ اپ میں ایسے مواد کا پتا لگانے کے لیے الفاظ کا فلٹرنگ سسٹم ہوگا، جسے حکومت قومی سلامتی کے لیے متعصب سمجھتی ہے، ایسے معاملات میں، فلٹر ایک انفارمیشن انسپکٹر کی طرح کام کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button