پاکستان

تنازع تائیوان:امریکا کوصاف انکار،چین کےساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

شہبازشریف کا کہنا ہےکہ بطورآئرن برادرپاکستان نےتائیوان پرچینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اورکرتا رہےگا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) تنازع تائیوان،امریکا کو صاف انکار،چین کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم کا دوٹوک اعلان ،وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ بطورآئرن برادرپاکستان نےتائیوان پرچینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اورکرتا رہےگا۔ ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہبازشریف نےکہا کہ پاکستان ’ایک چائنا‘ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا ہےکہ قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہےکہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پرحقائق تبدیل نہیں کرتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button