پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مزید گواہان کے بیان قلمبند

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان محسن اور عرفان رفاقت کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، وکیل امجد پرویز، پراسیکیوٹرز عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت پیش ہوئے جبکہ وکلا صفائی سردار لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں وکلا صفائی نے گواہ فہیم پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے 2 گواہان محسن اور عرفان رفاقت کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

دوسری جانب نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ نشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی، دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کیا۔ بشری بی بی کے جیل سے بغیر بتائے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ کیا کسی نے بشر ی بی بی کو نہیں بتایا کہ عدالت سے اجازت لے کر جانا ہوتا ہے؟ گزشتہ سماعت پر وارنٹ کا حکم دیا لیکن وکلا کا بھرم رکھتے ہوئے ایشو نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button